سندھ اسمبلی میں وزیر بلدیات اور ایم کیو ایم رہنماﺅں میں تلخ جملوں کا تبادلہ

سندھ اسمبلی میں وزیر بلدیات اور ایم کیو ایم رہنماﺅں میں تلخ جملوں کا تبادلہ
سندھ اسمبلی میں وزیر بلدیات اور ایم کیو ایم رہنماﺅں میں تلخ جملوں کا تبادلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وزیر بلدیات جام خان شورو ار ایم کیو ایم رہنماﺅں میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ ایم کیو ایم والے صفائی ستھرائی کے معاملے کو خوامخواہ طول دے رہے ہیں جس پر ایم کیو ایم رہنماءایم ظفر کمالی کا کہنا تھا کہ کراچی میں خاص طور پر صفائی ستھرائی کا مسئلہ زیادہ ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ایم کیو ا یم ارکان جان بوجھ کر ایوان کی کارروائی متاثر کرنے کیلئے شور مچاتے ہیں اور جب صفائی پر شور مچایا جائے گا تو مجھے بھی شور کر کے جواب دینا پڑے گا۔

اجلاس کے دوران نثار کھوڑو اور نصرت سحر عباسی کے درمیان بھی لفظوں کی گولہ باری ہوئی۔ سینئر وزیر نثار کھوڑو کی تقریر میں نصرت سحر عباسی نے مداخلت کی تو نثار کھوڑو نے کہا کہ ہاﺅس میں بے نظمی ہے، میں آپ سے درخواست ہی کر سکتا ہوں۔ ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے کہا کہ خاتون آپ بیٹھ جائیں، آپ نیا سوال کر سکتی ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -