باپ کی چوتھی شادی سے پوجا بیدی ناراض، ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھل کر اظہار کردیا

باپ کی چوتھی شادی سے پوجا بیدی ناراض، ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھل کر اظہار کردیا
باپ کی چوتھی شادی سے پوجا بیدی ناراض، ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھل کر اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار کبیر بیدی نے اپنی 70 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی کرکے اپنے آپ کو زبردست تحفہ دیا ہے جبکہ اس فعل پر ان کی بیٹی اداکارہ پوجا بیدی کافی چراغ پا نظرآئیں اور انہوں نے اس بات کا اظہار اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھل کر کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کبیر بیدی نے اپنی 70 ویں سالگرہ کیلئے مہمانوں کو مدعو کررکھا تھا لیکن مہمان اس وقت حیران رہ گئے جب اداکار نے اپنی 10 سال پرانی دوست پروین دسانج سے سالگرہ کی تقریب میں ہی چوتھی شادی کرلی۔ اس شادی کی وجہ سے کبیر بیدی کی بیٹی پوجا بیدی کافی ناراض ہیں اور یہی وجہ ہے کہ شادی کی تصاویر میں بھی وہ نظر نہیں آئیں۔


پوجا بیدی پہلے بھی اپنے والد کے رشتے سے خوش نہیں تھیں اور شادی کے بعد ان کی اپنی سوتیلی ماں کیلئے نفرت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس بات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔
پوجا بیدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ” ایک چڑیل یا بری سوتیلی ماں ہر دیو مالائی کہانی کا اہم حصہ ہوتی ہیں اور میری زندگی کا وہ حصہ کبیر بیدی کے پروین دسانج سے شادی کرنے کے بعد شروع ہوگیا ہے“۔

مزید :

تفریح -