وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے
وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچ گئے جہاں ریاض کے گورنر نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے جس دوران مشرق وسطیٰ، خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت ایران کشیدگی پر بات چیت ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر حکام بھی موجود ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -