سنی لیون فلم ”مستی زادے “ کی پرموشن کےلئے متنازعہ رئیلٹی شو ”بگ باس 9“ میں دیکھی جائیں گی

سنی لیون فلم ”مستی زادے “ کی پرموشن کےلئے متنازعہ رئیلٹی شو ”بگ باس 9“ میں ...
سنی لیون فلم ”مستی زادے “ کی پرموشن کےلئے متنازعہ رئیلٹی شو ”بگ باس 9“ میں دیکھی جائیں گی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ٹی وی کے متنازعہ پروگرام ”بگ باس سیزن 5“ میں شرکت کے بعد بالی ووڈ میں بے باک اداکاری متعارف کروانے والی اداکارہ سنی لیون اپنی فلم ”مستی زادے “ کی پرموشن کے لئے ”بگ باس سیزن9“ میں دیکھی جائیں گی ۔اخبارانڈین ایکسپریس کے مطابق اس حوالے سے سنی لیون اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ ”سب کو صبح بخیر ! کیا آپ کو اندازہ کہ ایک بار پھر کیا ہونے جا رہا ہے جہاں سے میں نے شہرت حاصل کی اور بالی ووڈ میں قدم رکھا میں اپنی اُسی بنیاد ”بگ باس ہاﺅس “میں مستی زادے کے لئے واپس جا رہی ہوں۔

یاد رہے کہ بے باک اداکاری سے شہرت یافتہ سنی لیون نے بالی ووڈ میں فلمی کیرئیر کا آغاز 2012 میں فلم ”جسم 2“سے کیا لیکن فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے انہیں دبنگ سلمان خان کے پروگرام ”بگ باس“ سے شہرت حاصل ہوئی ۔

مزید :

تفریح -