کرس گیل نے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنادی

کرس گیل نے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنادی
کرس گیل نے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنادی

  

میلبرن (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنادی ۔

تفصیلات کے مطابق کرس گیل نے بگ بیش لیگ میں میلبرن رینی گیڈز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 12 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی ہے ۔ انہوں نے ایڈی لیڈ سٹرائیکرز کے خلاف کھیلتے ہوئے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر چھکا مار کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے ۔ انہیں اس ریکارڈ کے قائم کرنے میں 4 لگاتار چھکوں سمیت 6 چھکوں کی مدد حاصل رہی ہے ۔

واضح رہے کہ کرس گیل نے بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کا تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ یوراج سنگھ نے 2007 میں ڈربن کے میدان میں انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید :

کھیل -