وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات،سلمان بن عبدالعزیز کا ظہرانہ

وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات،سلمان بن ...
وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات،سلمان بن عبدالعزیز کا ظہرانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی شاہی محل میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی جس کے بعد سعودی فرمانروا نے نوازشریف اور راحیل شریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا اور نوازشریف کے درمیان ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا موقف پیش کیا اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث امت مسلمہ کمزور ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔ 

مزید :

قومی -اہم خبریں -