جدہ ائیر پورٹ سے 2015ء میں ریکارڈ30ملین افراد نے سفر کیا،پاکستانیوں کی بڑی تعداد شامل

جدہ ائیر پورٹ سے 2015ء میں ریکارڈ30ملین افراد نے سفر کیا،پاکستانیوں کی بڑی ...
جدہ ائیر پورٹ سے 2015ء میں ریکارڈ30ملین افراد نے سفر کیا،پاکستانیوں کی بڑی تعداد شامل

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 2015ء میں 30 ملین افراد نے سفر کے لئے استعمال کیا، یہ تعداد 2014ء کے مقابلے میں 6.6 فیصد زیادہ ہے۔

شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ ہوائی اڈے کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 2014ء کے مقابلے میں 2015ء کے دوران اندرون مملکت سفر کرنے والوں کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بین الاقوامی پروازوں سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عمرہ موسم کے دوران ارض مقدس پہنچنے والے 50 فیصد معتمرین نے جدہ ہوائی اڈہ استعمال کیا۔ 2014ء کے مقابلے میں 2015ء کے دوران عمرہ پروازوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا، حج ٹرمینل کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کی تعداد 15 ملین تھی۔ جنوبی ٹرمینل کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کی تعداد 15 ملین جبکہ شمالی ٹرمینل سے 6.9 ملین افراد نے سفر کیا۔ ہوائی اڈے کے سربراہ انجینئر عبداللہ الریمی نے کہا کہ جدہ ہوائی اڈہ اپنی گنجائش سے 3 گناہ زیادہ کام کررہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ہر سال کم از کم دس لاکھ پاکستانی سعودی عرب حج،عمرہ اور روزگار کے حصول کے لئے جاتے ہیں اور یہ کسی بھی دوسرے اسلامی ملک کی طرف سے آنے والے مسلمانوں کی سب سے زیادہ تعدادہے۔

مزید :

بین الاقوامی -