افغان امن مذاکرات ،پاکستان امریکہ چین اور افغانستان پر مشتمل رابطہ گروپ کا دوسرا اجلاس

افغان امن مذاکرات ،پاکستان امریکہ چین اور افغانستان پر مشتمل رابطہ گروپ کا ...
افغان امن مذاکرات ،پاکستان امریکہ چین اور افغانستان پر مشتمل رابطہ گروپ کا دوسرا اجلاس

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان امن مذاکرات کے حوالے سے پاکستان ،امریکہ ،چین اور افغانستان پر مشتمل رابطہ گروپ کا دوسرا اجلاس کابل میں ہوا جس میں افغان طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا کیا کہ اجلاس میں امن مذاکرات کے روڈ میپ پر گفتگو کی گئی ،روڈ میپ کا مقصد مذاکرات کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنا ہے ۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی اختلافات عوام کی امنگوں کے مطابق بات چیت کے ذریعے حل کیے جائیں اورتمام طالبان گروپ افغان حکومت سے جلد مذاکرات کریں۔اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری ،امریکی وفد کی قیادت امریکی سفیر مائیکل میکنلے اور افغانستان کی قیادت نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کی ۔

مزید :

بین الاقوامی -