بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں

بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا نے زندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ منیشا لامبا  آج  31 ویں سالگرہ منا رہی ہیں ۔ 18جنوری 1985ء کو بھارت کے شہر چنائی میں پیدا ہونے والی منیشا نے اپنے کیریئر کا آغاز2005ء میں فلم’’یہاں ‘‘ سے کیا تھا۔

 تفصیلات کے مطابق منیشا جب دہلی یونیورسٹی سے ڈگری کی تعلیم حاصل کررہی تھیں تو اس وقت انہیں بہت سی مشہور برانڈ کمپنیوں نے اپنے اشتہارات کی آفرز کیں۔ ایک کمپنی کے اشتہار کے لیے شوٹ کراتے وقت بالیو وڈ ڈائریکٹر شوجت سرکار سے ان کی ملاقات ہوئی اور شوجت نے انہیں اپنی فلم’’یہاں‘‘ میں کاسٹ کرلیا۔انہوں نے بہت سی فلموں میں سپورٹنگ اور مرکزی کردار ادا کیے جن میں کارپوریٹ، راکی،دی ریبل،انتھونی کون ہے،ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،انامکا اور دس کہانیاں شامل ہیں۔ 2008ء میں ان کی فلم’’بچنا اے حسینو‘‘بہت کامیاب ہوئی جس میں ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا۔ان کی مشہور فلموں میں ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ،بچنا اے حسینواور بھیجا فرائی 2 شامل ہیں

مزید :

تفریح -