2001کے قانون والے اختیارا ت اب نہیں مل سکتے،ایم کیوایم نے موجودہ قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا :قائم علی شاہ

2001کے قانون والے اختیارا ت اب نہیں مل سکتے،ایم کیوایم نے موجودہ قانون کے ...
2001کے قانون والے اختیارا ت اب نہیں مل سکتے،ایم کیوایم نے موجودہ قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا :قائم علی شاہ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ ایم کیوایم نے موجودہ بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات میں حصہ لیا ہے اس لیے 2001والے اختیارات اب نہیں مل سکتے ۔

تفصیلا ت کے مطابق قائم علی شاہ کا کہناتھاکہ متحدہ قومی موومنٹ نے موجودہ قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیاہے اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات بھی اسی قانون کے مطابق ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 2001والے اختیارات ا ب نہیں مل سکتے ہیں ،اس قانون میں تمام اختیارات بلدیاتی حکومت کو حاصل تھی تو کیا حکومت گھر چلی جائے ۔

قائم علی شاہ نے کہا کہ ابھی تک تو میئر بھی نہیں بنے تو متحدہ قومی موومنٹ اختیارات کس لیے مانگ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ طے ہو گیاہے اور جلد ہی اس کا اعلان بھی ہو جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -