دورہ آسٹریلیا ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی کھلاڑیوں کو کسینو سے دور رہنے کی ہدایت

دورہ آسٹریلیا ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی کھلاڑیوں کو کسینو سے دور رہنے کی ہدایت
دورہ آسٹریلیا ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی کھلاڑیوں کو کسینو سے دور رہنے کی ہدایت

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا میں موجود اپنے کرکٹرز کو کسینوز (جوئے خانے) سے دور رہنے کی ہدایات جاری کردیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو بی سی سی آئی کے حکم سے اس وقت آگاہ کیا جب وہ تیسرا ون ڈے کھیلنے کیلیے برسبین سے میلبورن جارہے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میلبورن کے جس فائیو سٹار ہوٹل میں بھارتی ٹیم کا قیام ہے، اس میں آسٹریلیا کا ایک بہترین کسینو موجود ہے۔ ترجمان بی سی سی آئی بورڈ صدر ششانک منوہر اور سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو غلط لوگوں سے دور رکھنے کیلیے کیا ہے۔

مزید :

کھیل -