جھگڑے ناانصافی سے جنم لیتے ہیں ،محمود اچکزئی کا ہائی کورٹ بار سے خطاب

جھگڑے ناانصافی سے جنم لیتے ہیں ،محمود اچکزئی کا ہائی کورٹ بار سے خطاب
جھگڑے ناانصافی سے جنم لیتے ہیں ،محمود اچکزئی کا ہائی کورٹ بار سے خطاب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جھگڑے ناانصافی سے جنم لیتے ہیں۔پاکستان جمہوریت سے ہی ترقی کرے گا ،ہمارے باہمی جھگڑے ملک کو لے ڈوبیں گے ۔لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستانی فوج اور حساس ادارے سب سے بہتر ہوںاسی لئے چاہتے ہیں کہ سیاست میں فوج کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے آزادی حاصل کرتے ہی اپنے اداروں کو مضبوط کیا مگر ہم ایسا نہ کر سکے۔اگر ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رہتا تو ہمارے ادارے بھی مضبوط ہوتے۔ملک میں بار بار مارشل لاءلگنے سے سے ہم منزل سے دور ہوتے گئے۔انہوں نے کہا کہ باہمی اختلافات ختم نہ کئے گئے اور اسی طرح کے تماشے چلتے رہے تو ملک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ملک کو چہیتوں کے سپرد کرنے کی بجائے منتخب نمائندوں کو خوش دلی سے اقتدار منتقل کرنے کی پالیسی اختیار کرنے میں سب کا بھلا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئین اور قانون کے دائرہ اختیار میں رہ کر فیصلے کریں اور ہر مسئلے کے لئے پارلیمنٹ سے رجوح کیا جائے گا تو ہم جلد منزل پر پہنچ جائیں گے۔

مزید :

لاہور -