نوٹیفکیشن مریم نواز کے نام کاجاری ہوا،استعفا مریم صفدر نے دیا،ہائی کورٹ نے جواب مانگ لیا

نوٹیفکیشن مریم نواز کے نام کاجاری ہوا،استعفا مریم صفدر نے دیا،ہائی کورٹ نے ...
نوٹیفکیشن مریم نواز کے نام کاجاری ہوا،استعفا مریم صفدر نے دیا،ہائی کورٹ نے جواب مانگ لیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے یوتھ لون سکیم کی سابق چیئرپرسن مریم نواز کے دئیے گئے استعفاکو جعلی قرار دینے کے لئے دائر درخواست پروفاق کے وکیل سے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹرجسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کے حکم پر مریم نواز کو یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن تعینات کیا گیا مگر اس حوالے سے مریم صفدر کی بجائے نوٹیفیکیشن مریم نوازکے نام پر جاری کیا گیا،انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا میں نواز شریف اور مریم نواز کے ناموں والے کروڑوں روپے کے اشتہارات شائع کئے گئے مگر عدالتی کارروائی کے بعد مریم نواز کی بجائے مریم صفدر کی جانب سے دستخط شدہ استعفی عدالت میں بھجوا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نام سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے برعکس استعفا پر مریم صفدر کے دستخط کئے گئے ہیں،مریم صفدر نے عدالت میں جعلی استعفاکی کاپی فراہم کر کے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لہذا مریم نواز کے استعفاکو جعلی قرار دیا جائے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نام کے علاوہ ملک میں اور بھی اہم معاملات ہیں۔عدالت نے سٹینڈنگ کونسل کو متعلقہ حکام سے جواب لے کر عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت 10فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید :

لاہور -