ہائی کورٹ :نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہ دینے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

ہائی کورٹ :نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہ دینے کے خلاف درخواست پر ...
ہائی کورٹ :نابینا افراد کو کوٹہ کے مطابق ملازمتیں نہ دینے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد پر پولیس تشدد اور ملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نابینا اور معذور افراد کو ملازمتوں میں تین فیصد کوٹہ دینے کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے مگر ان دعوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آنے والے پڑھے لکھے نابینا اور معذور افراد کو پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ آئین پاکستان،،بنیادی انسانی حقوق اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نابینا اور معذور افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے جبکہ نابینا اور معذور افراد کے ملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد کے بھی احکامات صادر کرے۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے دس فروری کو جواب طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -