ہائی کورٹ :خاتون سمیت سانحہ یوحنا آباد کے 3ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

ہائی کورٹ :خاتون سمیت سانحہ یوحنا آباد کے 3ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد
ہائی کورٹ :خاتون سمیت سانحہ یوحنا آباد کے 3ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے موقع پر دو افراد کو زندہ جلانے اور جلاﺅ گھیراﺅ کے الزام میں گرفتار ایک خاتون سمیت 3 ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میڈیا پر آنے والی خبروں اور فوٹیج کو بنیاد بنا کر اسکے موکل کےخلاف واقعہ کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف دو افراد کو زندہ جلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے ملزمان کے خلاف واقعہ کے ٹھوس شواہد اور گواہان موجود ہیں لہذا درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم اسلم پرویز سہوترا، آمنہ مسیح اور فیصل مسیح کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مزید :

لاہور -