عدالتی حکم عدولی پر 9ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم ،50پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم عدولی پر 9ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم ،50پولیس ...
عدالتی حکم عدولی پر 9ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم ،50پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور (نامہ نگار) سیشن عدالتوں نے حکم عدولی پر 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا،50اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں میں اندراج مقدمہ کے علاوہ سنگین نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جا رہی ہے۔ عدالتوں کی طرف سے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو گواہ پیش کرنے، مقدمہ دینے اور ریکارڈ پیش کرانے کے احکامات جاری کیے گئے لیکن عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کیا گیا جس کی وجہ سے عدالتوں میں کیس التوا میں پڑے ہیں۔ سیشن عدالتوں نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر شاہدرہ، جنوبی چھاو ¿نی، لٹن روڈ، شادباغ، جوہرٹاون، سول لائنز اور شفیق آباد کے ایس ایچ اوز کے خلاف سی سی پی او کو ایک سو پچپن سی کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے پچاس اہلکاروں کے وارنٹ اور سو اہلکاروں کو طلبی کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے سی سی پی او کو حکم دیا کہ جن پولیس اہلکاروں کے خلاف پرچے کے احکامات جاری کیے گئے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

لاہور -