منشیات فروشی کے 2مجرموں کو عمر قید ،ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا دی گئی
لاہور (نامہ نگار) ایڈشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے 150کلو منشیات کے مقدمہ میں ملوث 2مجرموں کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید ایک ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایاہے جبکہ فاضل جج نے شریک ملزم تزیب کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمے سے بری کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ تھانہ شاہدرہ پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مار کر150 کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم عدیل شاہ، ملزم وجید شاہ اور ملزم تزیب شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مقدمے کا چالان سماعت کے لئے سیشن عدالت کو بھجوایا تھا۔ فاضل جج وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں ملزم عدیل شاہ اور ملزم وجید شاہ پر جرم ثابت ہونے پر سزا کا حکم جبکہ شریک ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمے سے بری کرنے کا حکم سنایا ہے۔