شارجہ میں پاکستانی نے لوگوں کو لوٹنے کا ایسا طریقہ نکال لیا کہ پولیس بھی چکرا کر رہ گئی

شارجہ میں پاکستانی نے لوگوں کو لوٹنے کا ایسا طریقہ نکال لیا کہ پولیس بھی چکرا ...
شارجہ میں پاکستانی نے لوگوں کو لوٹنے کا ایسا طریقہ نکال لیا کہ پولیس بھی چکرا کر رہ گئی

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی شہری نے لوگوں کو لوٹنے کے لئے ایسا بہروپ بھر لیا کہ جس کے متعلق جان کر قانون نافذ کرنے والوں کو بھی شدید دھچکے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق ایک 45 سالہ پاکستانی کو ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا۔ یہ شخص خود کو کرمنل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر کے طور پر متعارف کرواتا تھا اور لوگوں کو تلاشی و تفتیش کے بہانے اپنے ساتھ لیجاکر لوٹ لیتا تھا۔ ملزم کسی شخص کو روکتا اور اسے اپنا ’آئی ڈی کارڈ‘ دکھاتے ہوئے بتاتا کہ وہ سیکیورٹی افسر ہے اور پھر اس شخص کو کسی الگ تھلگ جگہ لیجاتا، جہاں اس کی ذاتی اشیاءمثلاً پرس، رقم، گھڑی اور فون وغیرہ ہتھیا کر فرار ہوجاتا تھا۔ ملز م کے خلاف متعدد وارداتوں کے الزامات کے تحت مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -