بگ بیش:گیل کی طوفانی اننگ بھی کام نہ آئی، میلبورن رینیگیڈ میچ ہارنے کے ساتھ ہی لیگ سے باہر

بگ بیش:گیل کی طوفانی اننگ بھی کام نہ آئی، میلبورن رینیگیڈ میچ ہارنے کے ساتھ ...
بگ بیش:گیل کی طوفانی اننگ بھی کام نہ آئی، میلبورن رینیگیڈ میچ ہارنے کے ساتھ ہی لیگ سے باہر

  

میلبورن(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ لیگ ”بگ بیش“ میں کرس گیل کی طوفانی بلے بازی کے باوجود میلبورن رینیگیڈ کی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کر سکی اور میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکر نے پہلے کھیل کر مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 170رنز بنائے۔ جواب میں میلبور رینیگیڈ کو کوالیفائی کرنے کیلئے 16اوورز میں ہدف حاصل کرنا تھا ۔ شروع میں گیل کی اننگ دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ ٹیم یہ ہدف حاصل کر لے گی لیکن گیل کے آوٹ ہوتے ہی ٹیم دباو میں آگئی اور ٹیم 15.3اوورز میں 143رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ اب ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز ، پرتھ سکارچرز اور سڈنی تھنڈرز سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔پہلا سیمی فائنل ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان 21جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ 22جنوری کو میلبورن سٹارز اور پرتھ سکارچرز میلبورن میں مدمقابل ہوں گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 24جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -