دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور راحیل شریف جہاز میں کہاں بیٹھے تھے؟وہ بات جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور راحیل شریف جہاز میں کہاں ...
دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم نواز شریف اور راحیل شریف جہاز میں کہاں بیٹھے تھے؟وہ بات جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

  

ریاض (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ سعودی عرب کیلے سفرکے دوران جہاز میں آمنے سامنے بیٹھے اور دورہ سعودی عرب کے بارے میں بات چیت کی۔ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور راحیل شریف جہاز میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے بیٹھے ،مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور راحیل شریف دورہ سعودی عرب سے متعلق مشاورت کر رہے ہیں جبکہ فواد حسن فواد نوازشریف کی بائیں جانب بیٹھے دورہ سعودی عرب پر سعودی ایران کے ساتھ تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے مختلف امور پر بریفنگ دے رہے ہیں ۔تصویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ جہاز میں راحیل شریف کے ساتھ دائیں جانب مشیر قومی سلامتی طارق فاطمی سمیت  دیگر آرمی آفیشلز بھی موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدیگی کو ختم کرنے کیلئے پاکستان نے ثالثی کا کر دارادا کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی حوالے سے وزیراعظم نوازشریف اور راحیل شریف نے سعودی قیادت سے ملاقات میں ایران کے ساتھ تنازعہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ،پاکستانی وفد دورہ سعود ی عرب مکمل کرنے کے بعد ایران روانہ ہو گا ۔

مزید :

قومی -