تیل کی قیمتیں جلد بحال ہوجائیں گی:سعودی وزیر پٹرولیم

تیل کی قیمتیں جلد بحال ہوجائیں گی:سعودی وزیر پٹرولیم
تیل کی قیمتیں جلد بحال ہوجائیں گی:سعودی وزیر پٹرولیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزیر پٹرولیم انجینئر علی النعیمی نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پٹرولیم منسٹری جلد مستحکم ہوگی اور تیل کے نرخ عنقریب بحال ہوجائیں گے ۔وہ میکسیکو کے صدر کے ہمراہ ریاض میاں ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
النعیمی نے واضح کیا کہ سعودی عرب اور میکسیکو ماضی میں بھی پٹرول منسٹری کے استحکام کیلئے مل جل کر جدوجہد کرچکے ہیں اور اب بھی دونوں ممالک یہ ہدف حاصل کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا دائرہ محض تیل پیداوار تک محدود نہیں بلکہ سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1998ء کے دوران جب تیل کے نرخ بہت زیادہ گرگئے تھے تو مملکت اور میکسیکو نے ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر تیل منڈی کے استحکام اور قیمتوں کی بحالی کا مشن چلایا تھا اور دونوں کامیاب ہوئے تھے پر شروعات مشکل تھیں، رفتہ رفتہ کارواں منطقی انجام تک پہنچ گیا تھا۔ النعیمی نے کہا کہ میکسیکو کے ساتھ مملکت کا تعاون محض تیل پیدا کرنے والے ممالک ہی کیلئے مفید نہیں بلکہ تیل پیدا کرنے اور خریدنے والے ممالک کے درمیان موثر تعاون بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ النعیمی نے اعتراف کیا کہ تیل منڈی 12 ماہ سے زیادہ عرصے سے عدم استحکام سے دوچار ہے تیل منڈی ماضی میں بھی عدم استحکام سے دوچار ہوچکی ہے، نرخوں میں اتار چڑھاتے آتے رہے ہیں، موجودہ بحران بھی ان مین سے ایک ہے جب جب تیل پیدا کرنے والے ممالک نے تعاون کیا تب تب تیل منڈی میں استحکام آیا۔ اب بھی آئے گا مگر تھوڑا وقت لگے گا مستقبل کے حوالے سے پرامید ہوں۔ تیل منڈی مستحکم ہوگی، قیمتیں بحال ہوں گی، میکسیکو اور سعودی عرب ماضی کی طرح حال اور مستقبل میں بھی یہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ دونوں ملکوں نے اتوار کو تیل کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس کے تحت فریقین تجربات کا تبادلہ کریں گے، مشترکہ منصوبے قائم کریں گے اور ایک دوسرے کے ہاں سرمایہ کاری کریں گے۔

مزید :

بزنس -