او آئی سی نے انتہا پسندی کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کے پروگرام کی حمایت کردی

او آئی سی نے انتہا پسندی کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کے پروگرام کی حمایت کردی
او آئی سی نے انتہا پسندی کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کے پروگرام کی حمایت کردی

  

جدہ (محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے انتہا پسندی کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کے پروگرام کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ او آئی سی نے اپنے اعلامیے میں واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنرل اسمبلی میں جو رپورٹ پیش کی ہے اس کی ہم تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے انتہا پسندی کے اسباب کے علاج پر بھی زور دیا تھا۔ او آئی سی نے توجہ دلائی کہ انتہا پسندی کے رواج کو محض عسکری اور سیکیورٹی وسائل کے ذریعے قابو نہیں کیا جاسکتا۔ وجہ یہ ہے کہ انتہا پسندی مخصوص اقتصادی، سماجی اور سیاسی ماحول میں پنپتی ہے۔ لہٰذا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے پھیلاؤ کے لئے سازگار حالات کو جب تک کنٹرول نہیں کیا جائے گا اس وقت تک اسے قابو نہیں کیا جاسکتا۔ انتہا پسندی کی بیخ کنی کیلئے غاصبانہ قبضے، جبر و تشدد، نسلی و مذہبی تفریق اور اس جیسے دیگر اسباب کا ازالہ ضرری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -