آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ایس ایل کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستان سپر لیگ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا، سینئر مینجر اینٹی کرپشن مارٹن ورٹجن  کہتے ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے سینئر مینجر مارٹن ورٹجن نے لاہور میں پی سی بی کے  ہیڈکوارٹر  میں حکام کو  اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ اور عہدیداروں کو اینٹی کرپشن قوانین سے آگاہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارٹن ورٹجن نےکہا کہ پاکستان سپر لیگ   ایک بڑا ایونٹ  ہے اور اس کے انعقاد اور کرپشن کی روک تھام کے لیےپی سی بی کی جانب سے تمام انتظامات قابل ستائش ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے لیے پی سی بی سے معاونت جاری رہے گی۔ 

مزید :

کھیل -