امریکہ اور سعودی عرب نے اسرائیل , فلسطین کی صلح کے لیے پاکستان کو کردار ادا کرنے کا پیغا م بھجوایا ،خورشید قصوری کا انکشاف

امریکہ اور سعودی عرب نے اسرائیل , فلسطین کی صلح کے لیے پاکستان کو کردار ادا ...
امریکہ اور سعودی عرب نے اسرائیل , فلسطین کی صلح کے لیے پاکستان کو کردار ادا کرنے کا پیغا م بھجوایا ،خورشید قصوری کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کو اسرائیل اور فلسطین میں صلح کرانے کے لیے کردار ادا کرنے کی تجویز دی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ 2006میں اردن کے شاہ حسین اس تجویز کے ساتھ اچانک اسلام آباد آئے تھے ،یہ خصوصی پیغام امریکی صدر بش اور سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ کی جانب سے تھا ۔پاکستانی دفتر خارجہ نے تجویز کا جائزہ لیا تو یہ بات سامنے آئی کہ تجویز ایران کو ناراض کرنے کے لیے ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خورشید شاہ نے کہا 2006میں اردن کے شاہ حسین کی آمد پر ائیر پور ٹ پر میں نے استقبال کیا تھا، اردن کے شاہ حسین امریکی صدر اور سعودی فرمانروا کا پیغام لے کر ائیر پورٹ سے سیدھا ایوان صدر چلے گئے ۔اسرائیل اور فلسطین میں صلح کی تجویز ایسے وقت میں آئی تھی جب فلسطین کی دو جماعتیں آپس میں اتحاد کر رہی تھیں ۔انہوں نے بتا یا کہ جب دفتر خارجہ نے تجویز کا جائزہ لیا تو اندازہ ہوا اس سے ایران نا راض ہو گا ،اس تجویز کا مقصد ایران کو مشرق وسطیٰ کے معاملات سے باہر رکھنا تھا اور اس وقت ایرا ن کو برائی کی جڑ ،اسلامی دنیا میں گڑ بڑ کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا تھا ۔

مزید :

قومی -