بلاول اور زرداری کی امریکہ میں آمد متوقع، اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے

بلاول اور زرداری کی امریکہ میں آمد متوقع، اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں ...
بلاول اور زرداری کی امریکہ میں آمد متوقع، اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  امریکہ میں اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دونوں باپ بیٹا امریکہ کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس سلسلے میں امریکہ میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ بلاول بھٹو اس وقت اسلام آباد میں ہیں جہاں سے وہ امریکہ جا رہے ہیں جبکہ زرداری دبئی سے امریکہ پہنچ چکے ہیں۔پاکستان سے بلاول کے ساتھ امریکہ میں سابق سفیر شیریں رحمان بھی جائینگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری اور بلاول کی امریکہ آمد کسی نئی سیاسی محاذ آرائی کا پیش خیمہ ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں حکومتی کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کافی ناخوش ہے۔وہ امریکی حکام کو حکومت کی کارروائیوں کے بارے میں آگا ہ کرینگے۔

مزید :

قومی -