نیشنل ایکشن پلان کو اصل حالت میں نافذ کیا جائے:حکومت فاٹا اصلاحات پر عمل کرے، بلاول بھٹو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا اصلاحات پر عمل کرے۔ اسلام آباد میں بلاول ہاوس میں پیپلز پارٹی فاٹاکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو قومی نیشنل پلان پر اس کی اصلی حالت میں عمل درآمد کرانا ہوگا ورنہ یہ ن لیگ کا ایکشن پلان بن جا ئے گا۔ بلاول بھٹونے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر ملک کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ مشکل بحرانوں سے نکل سکے۔