کراچی میں تیز بارش ،بوندا باندی کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہنے کا امکان،سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں تیز بارش ،بوندا باندی کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہنے کا امکان،سردی کی ...
کراچی میں تیز بارش ،بوندا باندی کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہنے کا امکان،سردی کی شدت میں اضافہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں تیز بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے اور موسم بھی خوشگوار ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کل صبح تک ہلکی بوندی باری جاری رہے گی جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا ۔

کراچی کے علاقے ملیر ،ابوالحسن اصفہانی روڈ ،سپر ہائی وے ،ناظم آباد ،نارتھ ناظم آباد ،گلشن اقبال ،ایئرپورٹ ،صفورا اور ایف بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہو رہی ہے جبکہ کئی دیگر علاقوں میں بوندا بادی جاری ہے ۔کراچی کے بعض علاقوں میں تیز بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ۔

مزید :

کراچی -