بڑے عرب ملک میں غیر ملکی مزدوروں کیلئے شاندار اعلان ہوگیا، کمپنیوں کو سخت ترین وارننگ جاری

بڑے عرب ملک میں غیر ملکی مزدوروں کیلئے شاندار اعلان ہوگیا، کمپنیوں کو سخت ...
بڑے عرب ملک میں غیر ملکی مزدوروں کیلئے شاندار اعلان ہوگیا، کمپنیوں کو سخت ترین وارننگ جاری

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے غیرملکی ورکرز کے لیے خوشخبری ہے کہ اب ان کے لئے ملازمت دہندگان کی طرف سے رہائش کی بہتر سہولیات یقینی بنائی جا رہی ہیں۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی وزیرمحنت سقر گوباش کا کہنا ہے کہ ”جو کمپنیاں اپنے مزدوروں کو عالمی معیار کی رہائش فراہم نہیں کریں گی انہیں آئندہ نئے ورک پرمٹ نہیں دیئے جائیں گے۔“انہوں نے کہا کہ ”متحدہ عرب امارات حکومت اس امر کو یقینی بنارہی ہے کہ مزدوروں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں۔“

سقر گوباش نے مزید کہا کہ ”ہم مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے اور کسی بھی کمپنی کو اپنے ورکرز کے ساتھ دھوکہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر کے حکم کے مطابق کمپنیاں اپنے ورکرز کو آرام دہ رہائش گاہیں فراہم کرنے کی پابندی ہیں، اگر ملازمت دہندگان ورکرز کو عالمی معیار کی سہولیات دینے میں ناکام رہے تو ورکرزکو اپنی ملازمت تبدیل کرنے کی اجازت ہو گی۔“یہ بیان سقر گوباش نے مختلف اداروں کے سربراہوں کے ساتھ اجلاس کے بعد جاری کیا۔ اجلاس میں ورکرز کی رہائش گاہوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

مزید :

بین الاقوامی -