ملتان میں سلنڈر دھماکے میں چارسالہ بچہ جاں بحق، سات افراد زخمی

ملتان میں سلنڈر دھماکے میں چارسالہ بچہ جاں بحق، سات افراد زخمی
ملتان میں سلنڈر دھماکے میں چارسالہ بچہ جاں بحق، سات افراد زخمی

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان کے علاقہ قیصر آباد کے گھر میں سلنڈر دھماکہ سے چار سالہ بچہ جاں بحق جبکہ  سات افراد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کےمطابق ملتان میں رواں ماہ کے دوران تیسرا سلنڈر دھماکہ چوک کمھاراں والا کے قریب اس وقت پیش آیا جب محمد علی اور خضر عباس اپنی فیملی کے ساتھ گھرکے ایک کمرے میں سلنڈر پر چا ئے بنا رہے تھے کہ اچانک سے  زوردار دھما کہ ہوا جسکے فوری بعد آگ کے شعلے اٹھے۔اھل علاقہ نے فوری ریسکیو ٹیموں کو بلا لیا، جس نے تمام زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا  لیکن چار سالہ بچہ محمد راستے میں جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

ملتان -