دریا میں تیرتی لاش، لوگوں نے پولیس کو بلالیا، لیکن باہر نکالا تو یہ لاش نہ تھی بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ شرم سے پولیس والوں کے بھی چہرے لال ہوگئے

دریا میں تیرتی لاش، لوگوں نے پولیس کو بلالیا، لیکن باہر نکالا تو یہ لاش نہ ...
دریا میں تیرتی لاش، لوگوں نے پولیس کو بلالیا، لیکن باہر نکالا تو یہ لاش نہ تھی بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ شرم سے پولیس والوں کے بھی چہرے لال ہوگئے

  

لندن (نیوز ڈیسک) سطح آب پر تیرتی لاش کو دیکھ کر یقینا کسی کے بھی اوسان خطا ہوسکتے ہیں، اور انگلینڈ میں دریائے میڈسٹون کی سطح پر ہچکولے کھاتی لاش دیکھنے والوں کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق دریا کے کنارے چہل قدمی کرنے والے کچھ افراد نے دیکھا کہ کنارے سے کچھ فاصلے پر لنگر انداز کشتیوں کے درمیان ایک خاتون کی لاش تیر رہی تھی۔ میڈ وے کے رہائشی 21 سالہ نوجوان ٹام مے بیری نے بتایا کہ جب لوگوں نے پانی میں لاش دیکھی تو سخت گھبراگئے اور کچھ افراد نے 999 ایمرجنسی سروس پر کال کر کے پولیس بلوا لی۔

’میں 9 سال کی تھی تو میری ماں نے مجھے بیچنا شروع کردیا، پھر جب شادی ہوئی تو شوہر نے، یہاں تک کہ ایک دن۔۔۔‘ نوجوان مسلمان لڑکی کی ایسی کہانی کہ جان کر آپ کی آنکھوں سے بھی آنسو نہ رُکیں

کچھ دیر بعد ایمرجنسی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو دریاسے نکالنے کی کوششیں شروع ہوگئیں۔ ٹام مے بیری نے بتایا کہ دریا کے کنارے کھڑے لوگ ایک دہشت ناک منظر دیکھنے کی تیاری کررہے تھے، مگر جب لاش کنارے پر پہنچی تو ہر کوئی گھبرانے کی بجائے شرمانے لگا، اس لئے نہیں یہ کسی خاتون کی لاش تھی بلکہ اس لئے کہ یہ ایک قدآدم جنسی گڑیا تھی جو حیرتناک حد تک کسی خوبرو دوشیزہ جیسی نظر آرہی تھی۔

ٹام مے بیری نے بتایا کہ وہ بہت حسین تھی اور اس کے خدوخال، خصوصاً لب و گال بہت دلکش تھے۔ گڑیا کے مالک کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا، تاہم پولیس اسے تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کوئی شیطان صفت شخص اسے اپنے ساتھ لایا اور کشتی میں اس کے ساتھ دل بہلانے کے بعد اسے پانی میں پھینک کر فرار ہوگیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس