امریکہ کے سب ہتھیاروں سے زیادہ طاقتور! روس نے ایسے خطرناک ترین ہتھیار کی ویڈیو جاری کردی کہ امریکی فوج میں کھلبلی مچ گئی

امریکہ کے سب ہتھیاروں سے زیادہ طاقتور! روس نے ایسے خطرناک ترین ہتھیار کی ...
امریکہ کے سب ہتھیاروں سے زیادہ طاقتور! روس نے ایسے خطرناک ترین ہتھیار کی ویڈیو جاری کردی کہ امریکی فوج میں کھلبلی مچ گئی

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی کسی طور کم ہونے میں نہیں آ رہی اور دونوں طرف سے جنگ کی تیاریاں بھی زوروشور سے جاری ہیں۔ اب روس نے ایک ایسے خطرناک ترین ہتھیار کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس نے امریکی فوج میں کھلبلی مچا دی ہے کیونکہ روس کے اس ہتھیار کے سامنے امریکہ کے تمام فضائی ہتھیار بے بس ہو جائیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق روس کے اس خوفناک میزائل سسٹم کا نام Tor systemہے جو روس کی طرف آنے والے کسی بھی طرح کے میزائل اور جنگی جہاز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین اپنا سب سے خطرناک ہتھیار منظر عام پر لے آیا جو بیک وقت 12 میزائل۔۔۔ امریکہ کی نیندیں اُڑ گئیں

رپورٹ کے مطابق ٹور سسٹم داغے جانے کی صورت میں 80فیصد امکانات ہوتے ہیں کہ وہ اپنے ہر قسم کے ٹارگٹ کو تباہ کردے گا۔روس کی طرف سے یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب باراک اوباما کی طرف سے مزید 3ہزار فوجی روس کے بارڈر پر بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ روس کے تربیت یافتہ فوجی ایک میزائل فائر کرتے ہیں۔ اس سے دور ایک مقام پر ٹورڈیفنس سسٹم موجود ہوتا ہے۔ میزائل فائر ہونے پر سسٹم آن کر دیا جاتا ہے۔ اس پر سسٹم سے ایک میزائل نکلتا ہے جو پہلے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضاءمیں ہی تباہ کر دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تجربے کے بعد روس امریکہ کے کسی بھی میزائل کو فضاءمیں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر چکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی