چین کے ساتھ شراکت داری نے نئی منزلیں طے کیں: ابوذر غفاری

چین کے ساتھ شراکت داری نے نئی منزلیں طے کیں: ابوذر غفاری

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان پبلشرز ایسو سی ایشن کے مرکزی رہنماء اور گوہر پبلیکیشنز کے ڈائر یکٹر ابو ذرغفاری نے کہا ہے کہ مو جو دہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کو 2016میں عالمی سطح پر خاطر خواہ کامیابیاں ملی ہیں جبکہ 1017 میں پاکستان کے اسلامی اور یورپین ممالک میں زیادہ توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہاہے کہ 2016میں چائنہ کے ساتھ ہماری شراکت داری نے نئی منزلیں طے کی ہیں ، 2015میں چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران سی پیک پر ہونے والی بات چیت میں ایک سال میں بہت پیش رفت ہوئی اس منصوبے کے نہ صرف سمجھوتوں پر دستخط ہوئے بلکہ اس پر کام بھی شروع ہوگیا ہے۔ بڑی کامیابی یہ ہے کہ دودن پہلے اس منصوبے پر 15بلین کا اضافہ ہوا ہے پہلے 40بلین کا تھا اب 55بلین کا ہوگیا ہے ،صرف سی پیک ہی نہیں سیکیورٹی دہشت گردی کے خلاف اور دیگر ایشوپر مکمل تعاون ہوا ہے، یہ ہماری پہلی پیش رفت ہے جو ہماری خارجہ پالیسی کیلئے بہت تقویب کا باعث ہے۔ابور ذرغفاری نے کہا کہ ترکمانستان کے ساتھ تاپی پائپ لائن کا آغاز اور اسلامی دنیا خاص کر ترکی سعودی عرب ، قطر ، ایران کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ دنیا میں دہشت گردی بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارے ان پچھلے دو ڈھائی سالوں میں اس پر قابو پایا گیا ہے جس سے ہماری اقتصادی صورتحال اچھی ہوئی ہے .

،

خطے اور یورپ کے ساتھ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے ، تجارت کیلئے جی ایس پلس کا ملنا بھی ہماری ڈپلومیسی کی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال ہماری انٹرنیشنل ڈپلومیسی بہت متحرک رہی ، ہمارے ہاں 25اعلی سطح دورے ہوئے ہم نے بھارت کی اجارہ داری کو روکا ، ہم اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کے بغیر بھارت کے ساتھ بات چیت نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ موجو دہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک تر قی و خو شحالی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔

مزید : کامرس