ؤبرآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کے لیے آٹو پارٹس انجینئرنگ سیکٹر کو مراعاتی پیکیج دیا جائے:طاہر جاوید

ؤبرآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کے لیے آٹو پارٹس انجینئرنگ سیکٹر کو مراعاتی ...

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہرجاوید نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کے لیے آٹو پارٹس انجنئرنگ سیکٹر کو مراعاتی پیکیج دیا جائے آج یہاں پیر کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں ملک طاہرجاوید نے کہا ہے کہ آٹو پارٹس مینو فیکچررز کی مشاورت سے پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اس شعبے کی برآمدات پر بلا واسطہ ٹیکس کم ازکم کر دیئے جائیں۔ری فنڈ میں تاخیر کا عنصر ختم کیا جائے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے آٹو پارٹس سیکٹر میں کافی گنجائش موجود ہے۔

بشرطیکہ اسے سازگار ماحول مہیا کیا جائے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کے آٹو پارٹس انجنئرنگ سیکٹر میں کافی سرمایہ کاری ہو چکی ہے اگر حکومت سرپرستی کرے تو صنعتکار اسے سونا بنا سکتے ہیں بصورت دیگر مٹی ہونے کا اندریشہ ہے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ اس وقت تک ملکی برآمدات کا زیادہ انحصار ٹیکسٹائل پر ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کسی ایک صنعت پر زیادہ انحصار رکھنا کسی وقت نقصان کاباعث بن سکتا ہے اس لیے ملک طاہرجاویدنے وزیر اعظم سے استدعا کی ہے کہ ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ آٹو پارٹس انجنئرنگ کو مراعات و ترغیبات دے کر اس قابل بنایا جائے کہ ملکی برآمدات میں موثر کردار ادا کر سکے

c

مزید : کامرس