ٹیوٹا نے مزید 9شہروں میں چینی زبان سیکھانے کیلئے کلاسز کا آغاز کر دیا

ٹیوٹا نے مزید 9شہروں میں چینی زبان سیکھانے کیلئے کلاسز کا آغاز کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر):ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی( ٹیوٹا) نے مزید 9شہروں میں چینی زبان سیکھانے کیلئے کلاسز کا آغاز کر دیا ہے ۔رواں سال کے دوران 15ہزار نوجوانوں کو چینی زبان سیکھائیں گے۔اس طرح 13شہروں میں واقع ٹیوٹا کے 19اداروں میں چینی زبان کورس سیکھایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چےئرپرسن ٹیوٹاعرفان قیصر شیخ نے چینی زبان کورس کی کلاسز کے حوالے سے جائزہ کاراجلاس میں کیا ۔چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران اخترعباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد،عمر فاروق، حامد غنی انجم ، عثمان ملک، مقصود احمد، سرفراز انوراور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ چینی حکومت نے ٹیوٹا پنجاب کی چینی زبان کے صوبہ بھر میں وسیع اقدامات کو سراہتے ہوئے جدید لینگوئج لیب گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ گلبرگ میں بنا کر دی ہے جس میں چینی زبان سیکھنے والوں کو اس پر عبور حاصل کرنے میں مزید آسانی میسر ہو گی۔ چینی حکومت نے دیگر شہروں میں بھی جدید لینگوئج لیب بنانے کیلئے یقین دہانی کروائی ہے۔چینی زبان میں مہارت نوجوانوں کے لئے پاکستان میں چینی سرمایہ کاروں اور چین میں نوکریوں کے مواقع حاصل کرنے والے ان مدد گار ثابت ہوگی ۔

چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ گجرات، شیخوپورہ، ٹیکسلا، سرگودھا، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، راوالپنڈی میں کلاسز شروع ہیں اور آئندہ سیشن سے اوکاڑہ، قصور ، ساہیوال، لیہ، ڈی جی خان اور دیگرشہروں میں بھی چینی زبان کلاسز کے آغاز کیلئے منصبوبہ بندی کی جا رہی ہے کیونکہ دیگرشہروں کے نوجوان بھی چینی زبان کورس کے آغاز کیلئے ٹیوٹا سیکرٹریٹ سے رابطہ کر رہے ہیں۔

مزید : کامرس