ٹی ڈی اے پی‘شنگھائی میں عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے 3 فروری تک درخواستیں طلب

ٹی ڈی اے پی‘شنگھائی میں عالمی تجارتی میلے میں شرکت کیلئے 3 فروری تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کے تجارتی ترقی کے ادارے (ٹی ڈی اے پی) شنگھائی، چین میں منعقد ہونے والے عالمی تجارتی میلے ’’آئی ایس پی او‘‘ میں شرکت کیلئے 3 فروری 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔


ادارے کی جاری تفصیلات کے مطابق تجارتی میلے میں کھیلوں کے سامان، سپورٹس ٹریولنگ، ایکشن سپورٹس اور فیبرکس اینڈ فائیرہ وغیرہ کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی برآمدات میں اضافہ کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی میلے کا انعقاد 6 تا 8 جولائی 2017ء کو ہو گا اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔
zuh/jav/mrb 1029

مزید :

کامرس -