پاکستاں ن میں الیکٹرانک مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے : ڈیون وینگ

پاکستاں ن میں الیکٹرانک مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے : ڈیون وینگ

ڈیوس(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف تجارتی ویب سائٹ کے سربراہ ڈیون وینگ نے کہا ہے کہ پاکستان الیکٹرونک تجارت کے میدان میں دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹس میں شامل ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے پیج پر فیس بک پر لائیو سیشن کے دوران ڈیون وینگ سے پاکستان اور دنیا کی دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹس کے حوالے سے سوال پوچھا گیا جس پر انکا کہنا تھا کہ ’’ یہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹس میں ایک ہے ‘‘۔ جہاں کہیں بھی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے اور ٹیکنالوجی کو اپنایا جا رہا ہے وہاں الیکٹرونک تجارت کو جنون کی طرح اختیار کیا جا رہا ہے۔ویب سائٹ ای بے کے سی ای او کا مزید کہناتھا کہ ایسے ممالک جہاں لوگوں کے پاس دولت میں اضافہ ہو رہا ہے مگر اشیاء تک انکی رسائی نہیں ہے وہاں الیکٹرونک تجارت کے فروغ کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں کیونکہ اس سے لوگ اشیاء4 تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ڈیون وینگ نے کہا کہ انکی ویب سائٹ ’’ای بے‘‘ مقامی پاکستانی ورڑن نہیں رکھتی تاہم صارفین وہاں ای بے کی مختلف سائٹس سے خریداری کرتے ہیں۔’’ہم خریداری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور بہت جلد پاکستان میں اپنی سروس اور اشیاء متعارف کرائیں گے‘‘۔ جائیں اور پاکستان میں ای بے استعمال کریں۔

مزید : کامرس