بھارتی فلموں کے حوالے سے وزیر اعظم کی کمیٹی کے ممبران کا فلمی صنعت سے کوئی تعلق نہیں

بھارتی فلموں کے حوالے سے وزیر اعظم کی کمیٹی کے ممبران کا فلمی صنعت سے کوئی ...

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور ،چوہدری اعجاز کامران،فیاض خان،ارشد علی وڑائچ،جونی ملک،شہزاد رفیق اور شیخ اکرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے انڈین فلموں کی پاکستان میں نمائش کے حوالے سے جو کمیٹی بنائی ہے اس کمیٹی میں ایسے ممبران شامل کئے گئے ہیں جن کا پاکستان فلم انڈسٹری سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے ۔ایسی کسی کمیٹی کا فیصلہ کیسے قبول کیا جا سکتا ہے جس میں ہمارا کوئی نمائندہ ہی موجود نہیں ہے ۔اگر فلم انڈسٹری کے دیگر شعبوں کے نمائندوں کو اس کمیٹی میں شامل نہیں کیا جاسکتا تو فلمی صنعت کی واحد نمائندہ جماعت پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے کسی ممبر کو اس میں نمائندگی دی جائے۔ہماری جماعت کی رائے کے بغیر کوئی بھی فیصلہ کیا گیا تو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہ ہوگا۔

مزید : کلچر