تھیٹرپر پرفارمنس سے حاصل تجربے نے حوصلہ بلند کیا ،رائمہ خان

تھیٹرپر پرفارمنس سے حاصل تجربے نے حوصلہ بلند کیا ،رائمہ خان

لاہور( فلم رپورٹر) ماڈل وپرفارمر رائمہ خان نے کہا ہے کہ تھیٹرپر پرفارمنس سے حاصل تجربے نے حوصلہ بلند کیا ہے ۔میری پہلی ترجیحی ماڈلنگ ہے ابھی ڈراموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔مجھے دو فلموں کی آفرز ہوئی ہیں لیکن میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے ابھی فلم سائن نہیں کی ہے ۔میں ابھی ذہنی طور پر فلم میں کام کرنے کیلئے تیار نہیں ہوں ۔رائمہ خان نے بتایا کہ مستقبل میں اچھا سکرپٹ اور کردار ملا تو ضرور کام کرو گی ۔بھارتی فلموں کو میں کام کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے ۔اپنے ملک کیلئے کام کرنا چاہتے ہوں ۔ہمارے ڈرامے اور فلمیں کسی سے کم نہیں ہوں ۔مائرہ خان کی انڈین فلم ’’ریئس ‘‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید : کلچر