امرالقیس نے متبادل وکٹ کیپر کے طور پر ریکارڈ 5کیچزتھام کرریکارڈقائم کردیا

امرالقیس نے متبادل وکٹ کیپر کے طور پر ریکارڈ 5کیچزتھام کرریکارڈقائم کردیا

آکلینڈ( آن لائن )بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امرالقیس نے زخمی مشفق الرحیم کے متبادل کے طور پر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے 5 کیچز تھام کر ایک نیاریکارڈ قائم کردیا ہے۔اوپنر امرالقیس کو اضافی وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری دی گئی جس کو انھوں نے بخونی نبھاتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا جبکہ بنگلہ دیش کے لیے ایک اننگز میں 5 کیچز تھامنے کا یہ تیسرا موقع تھا۔بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم کو ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں دومرتبہ 5 کیچز تھامنے کا اعزاز حاصل ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں آج تک ایسا موقع نہیں آیا کہ ایک متبادل وکٹ کیپرنے 5 کیچز تھامے ہوں۔ایک اننگز میں وکٹ کیپر کے طورپر سب سے زیادہ سات کھلاڑیوں کوآؤٹ کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے وسیم باری کے پاس ہے جنھوں نے 1977 میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی