بگ بیش لیگ ، رینی گیڈز کے وکٹ کیپر پیٹر نیویل بیٹ لگنے سے زخمی

بگ بیش لیگ ، رینی گیڈز کے وکٹ کیپر پیٹر نیویل بیٹ لگنے سے زخمی

 ایڈیلیڈ (این این آئی) بگ بیش لیگ میں میلبورن رینی گیڈز کے وکٹ کیپر پیٹر نیویل بیٹ لگنے سے ان کے جبڑے میں فریکچر ہوگیا ۔وہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ میں وکٹ کیپنگ کررہے تھے۔ ایک موقع پر حریف بیٹسمین بریڈ ہوج نے زوردار اسٹروک کھیلا لیکن اس کوشش میں بیٹ ان کے ہاتھ سے چھوٹ گیا اور سیدھا نیویل کے چہرے پر جالگا۔انہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ٗجہاں انجری کی نوعیت جاننے کیلئے ٹیسٹ کیے جارہے تھے۔ نتائج آنے پر ہی اس متعلق معلوم ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی