اسٹار بیٹسمین ڈیویلیئرز کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا امکان

اسٹار بیٹسمین ڈیویلیئرز کا ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا امکان

کیپ ٹاؤن (این این آئی) جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین اور سابق ٹیسٹ کپتان ابراہم ڈیویلیئرز کا دل ٹیسٹ کرکٹ سے بھر گیا ہے ٗ امکان ہے کہ وہ طویل فارمیٹ کو خیرباد کہہ کر پوری توجہ محدود اوورز کی کرکٹ پر دیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیویلیئرز کی اس سلسلے میں کرکٹ ساؤتھ افریقا سے ان کے مذاکرات جلد متوقع ہیں ٗ32سالہ سپر اسٹار گذشتہ چند ماہ سے کہنی کی انجری سے نبرد آزما ہیں۔انہوں نے اس دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی چھوڑ دی تاہم ون ڈے سائیڈ کی کپتانی بدستور ان کے پاس ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی