پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ کل کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ (آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ(کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا، 5میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے،قومی ٹیم نے تیسرے ون ڈے کے لیے بھر پور پریکٹس کی، گرین کیپس نے پرتھ میں فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی اور قومی بلے بازوں نے پاور ہٹنگ کی پریکٹس بھی کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ون ڈے (کل)جمعرات کو پرتھ میں کھیلا جائیگا،تیسرے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے پرتھ میں پریکٹس کی، انجری کا شکار اظہر علی بھی ٹریننگ میں موجود تھے۔ گرین کیپس کا پرتھ کے واکا گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن ، شاہینوں نے گرم موسم میں خوب پسینہ بہایا ،فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ قومی بلے بازوں نے پاور ہٹنگ کی پریکٹس بھی کی، پرتھ ون ڈے میں بھی محمد حفیظ قیادت کریں گے۔