سپورٹس بورڈنے سابق کھلاڑیوں کی مالی معاونت کی منظوری دیدی

سپورٹس بورڈنے سابق کھلاڑیوں کی مالی معاونت کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سپورٹس فاونڈیشن ریلیف فنڈز نے مختلف کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے 60ضرورت مند سابق کھلاڑیوں کو 5ہزار روپے کی ماہانہ مالی معاونت کرنے کی منظوری دیدی جس پر سالانہ 36لاکھ روپے کے اخراجات آئینگے۔ اس بات کا فیصلہ منگل کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے صدر اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرز ادہ کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا جس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا سمیت صوبائی سپورٹرس بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام کیسز کا مرحلہ وار جائزہ لینے کے بعد 5نئے کیسز کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی