رنگ روڈ ٹول پلازہ فیس میں دوسری مرتبہ اضافہ : شہری چیخ اٹھے

رنگ روڈ ٹول پلازہ فیس میں دوسری مرتبہ اضافہ : شہری چیخ اٹھے

لاہور(اقبال بھٹی)لاہور رنگ روڈ پرسال میں دو مرتبہ ٹول پلازہ فیس بڑھانے سے عوام کی چیخیں نکل گئیں،عوام کے اعتراضات بھی نہیں سنے گئے تفصیلات کے مطابق سال میں دو ٹول پلازہ فیس بڑھنے کی وجہ سے عوام بے حد پریشان ہو گئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب رنگ روڈ اتھارٹی کا دل چاہتا ہے ٹول پلازوں کی فیس بڑھا دیتی ہے اس حوالے سے جب لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے افسران سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ لاہو رنگ روڈ فیز ٹو سدرن لوپ کی تعمیر کے سلسلے میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے مارچ 2016میں انٹر نیشنل ایڈورٹائزمنٹ کے ذریعے ٹینڈر طلب کئے تھے جس میں کئی غیر ملکی کمپنیوں نے بھی حصہ لیا تھا جس میں لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے کمپنیوں کو کم از کم 8 ارب روپے میں کام کرنے کا کہا تھا لیکن ایف ڈبلیو اوکے ساتھ لاہور رنگ روڈ کا 4ارب روپے میں معاہدہ طے پا گیا ،جبکہ باقی رقم ایف ڈبلیو او 25سال کے عرصہ میں لاہور رنگ روڈ پر بنے ٹول پلازوں کے ذریعے وصول کرے گا ،اس ڈیل میں لاہور رنگ روڈ کی کنسٹرکشن آپریشن اور مینٹینینس بھی ایف ڈبلیو او کے ذمہ ہونگے ،لاہور رنگ روڈ اتھارٹی کے افسران کا مزید کہنا تھاکہ اس کام کا تخمینہ 25ارب روپے مختص کیا گیا تھااور جب یہ تخمینہ لگایا گیا کہ ٹول پلازوں کی آمدن اور محکمہ کی طرف سے دی جانے والی رقم 4ارب روپے کے باوجود ایک بہت بڑا گیپ تھا جس کی وجہ سے رنگ روڈ پر بنے ٹول پلازوں کے ریٹس میں اضافہ کرنا پڑا،اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اب لاہور رنگ روڈ کے تمام انتظامات ایف ڈبلیو او کے پاس ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1