اساتذہ دشمن پالیسیاں،یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل نے احتجاج کا اعلان کر دیا

اساتذہ دشمن پالیسیاں،یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل نے احتجاج کا اعلان کر دیا

لاہور(خبرنگار) یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب نے 24 جنوری کو احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا فیصلہ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب کے طارق محمود کنوینئر کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔ جس میں اساتذہ کی متعدد تنظیموں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر قرار پایا کہ حکومت پنجاب اس وقت بلاتفریق اساتذہ اور ہیڈماسٹروں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس پر پنجاب بھر کے اساتذہ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے چنانچہ اساتذہ رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب نہیں تو کب اس سلسلہ میں اساتذہ رہنما کاشف شہزاد ، اشفاق وسیم ، اللہ بخش قیصر ، وحید مراد، اعجاز خانزادہ ، حافظ عبدالناصر ، حافظ غلام محی الدین ، راؤ امرت، زاہد خان،اجمل شاد اور دیگر لیڈروں نے متفقہ طور پر 24جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے تین بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1