شوکت خانم ہسپتال کی 22ویں سالگرہ مختلف سکولوں کے طلبا کی شرکت

شوکت خانم ہسپتال کی 22ویں سالگرہ مختلف سکولوں کے طلبا کی شرکت

 لاہور(جنرل رپورٹر) شوکت خانم ہسپتال کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر شوکت خانم کرکٹ گراؤنڈ میں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات نے شرکت کی۔شوکت خانم ہسپتال کی 22 ویں سالگرہ کی تقریب میں بیکن ہاؤس، لاہور گرائمر سکول ڈویڑنل پبلک سکول، کونکورڈیا کالجز، سٹی سکول، سمارٹ سکول اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر بچوں نے وطن سے محبت اور دوستی کو ملی نغموں کی صورت بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا۔تقریب میں کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں سے قرعہ اندازی بھی کرائی گئی اور قرعہ اندازی میں جیتنے والے سکول کے بچوں میں تحائف بانٹے گئے جبکہ کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں موجود میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ا?صف نے کہا کہ کینسر ایک لاعلاج مرض ہے، شوکت خانم پچھلے 22 سال سے اس مرض کا علاج کرنے میں خدمات سر انجام دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کو چاہیے کہ وہ بھی اس مرض سے لڑنے میں شوکت خانم کا ساتھ دیں۔تقریب میں موجود طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ شوکت خانم واحد ہسپتال ہے جہاں بہت پیار اور خلوص کے ساتھ مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1