مراکزصحت میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

مراکزصحت میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) عثمان نے ضلع لاہور کی سرکاری ڈسپنسریوں اور بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ای ڈی او ہیلتھ سمیت تمام ڈسٹرکٹ افسروں کو حکم دیا ہے کہ وہ تمام ڈسپنسریوں کا سروے کریں اور ایسی ادویات جو ضلع بھر کے بنیادی مراکز صحت اور ڈسپنسریوں پر موجود نہیں ہیں ان کی رپورٹ دی جائے اور فی الفور کمی کو دور کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1