پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) جماعت اسلامی لاہور کے رہنما اور یونین کونسل 215 کے امیر چودھری محسن بشیر نے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے۔ غریب عوام پر اب 15دن بعد پٹرول بم گرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے امن عامہ کی صورت حال پہلے ہی تشویش ناک ہے۔سٹریٹ کرائم روز بروز بڑھ رہا ہے اب پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے روزمرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہو جائیں گے حکومت اپنی عیاشیوں کو کم کرے اپنے اخراجات پر قابو پائے عوام پر پٹرول بم گرانے کا سلسلہ بند کیا جائے اور اضافہ کیا گیا فیصلہ واپس لیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1