بی بی سی نے حکومتی جھوٹ کو بے نقاب کر دیا،میاں کامران سیف
لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ق) کے راہنما میاں کامران سیف اور مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر زین علی بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے اقتدار کے ساڑھے تین سال مکمل ہوچکے ہیں لیکن قوم آج تک خوشحال نہیں ہوئی بلکہ کھربوں روپے کے بوجھ تلے دب چکی ہے اور ان قرضوں میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔
میاں کامران سیف نے کہا کہ علی بابا چالیس چوروں کی ٹیم قوم کے اصلی مجرم ہیں جنہوں نے بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں اور کاروبار بنالیا ہے پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد اصل حقیقت عوام پر آشکار ہوئی ہے اور بی بی سی نے حکومتی جھوٹ کو بے نقاب کیا۔