موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو گئی،سعدیہ سہیل رانا

موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو گئی،سعدیہ سہیل رانا

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ(ن)لیگ کی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو گئی، تحریک انصاف قوم کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔ (ن) لیگ کی قیادت موٹر ویز اور سی پیک کو ہی ترقی کہتی ہے،اگلے سال بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دینے والے سردیوں میں بھی آٹھ سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں۔

اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تحریک انصاف نے جو شعوری مہم چلائی ہوئی ہے وہ حکمران جماعت کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ پانامہ لیکس پر پوری قوم وزیر اعظم کا احتساب چاہتی ہے نواز شریف پانامہ لیکس میں سامنے آنے والے انکشافات پر حساب دیں یا پھر استعفی دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1